سوال:
اگر عورت کا جنازہ ہو، تو اس کا ولی کون ہوگا، جو اس کا جنازہ پڑھانے کا زیادہ حقدار ہوگا، شوہر یا عورت کا باپ؟
جواب: واضح رہے کہ شوہر اپنی بیوی کا ولی نہیں ہے، بلکہ باپ یا بھائی وغیرہ اس کے ولی ہونگے، اور وہی اس کا جنازہ پڑھانے کے زیادہ حقدار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (باب صلاۃ الجنائز، 824/1)
ثم الولی بترتیب عصوبۃ الانکاح الا الاب فیقدم علی الابن اتفاقا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی