سوال:
عام طور پر جنازہ شروع کرنے سے پہلے بتایا نہیں جاتا کہ کس کا جنازہ ہے مرد کا ہے یا عورت کا، تو اس صورت میں جنازہ پڑھنے والے کس طرح نیت کریں گے؟
جواب: واضح رہے کہ اگر جنازہ شروع کرنے سے پہلے میت کے مرد یا عورت ہونے علم نہ ہو سکے، تو اس طرح نیت کرلے کہ جس میت پر امام نمازِ جنازہ پڑھ رہا ہے، میں بھی اس کی اتباع میں اسی میت پر نمازِ جنازہ پڑھتا ہوں، یا اگر مطلقاً بغیر کسی تعیین کے نمازِ جنازہ کی نیت کرلے، تو اس صورت میں بھی نمازِ جنازہ ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (کتاب الصلوٰۃ، باب شروط الصلوٰۃ، 423/1)
(مصلی الجنازۃ ینوی الصلاۃ اﷲ تعالیٰ وینوی ایضا ً الدعاء للمیت۔۔۔۔۔۔ان اشتبہ علیہ المیت) ذکر ام انثی یقول: نویت ان اصلی مع الامام علی من یصلی علیہ الامام۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی