سوال:
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجھے حرمین شریفین جانے کی سعادت حاصل ہوئی، وہاں میں نے اکثر دیکھا کہ نماز کے بعد نماز جنازہ پڑھائی جاتی تھی، تو اس میں کئی لوگوں کی نماز جنازہ ایک ساتھ پڑھائی جاتی تھی، اس میں کبھی بالغ اور نابالغ کا نماز جنازہ بھی ایک ساتھ پڑھایا جاتا تھا، تو پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح اجتماعی نماز جنازہ میں بالغ کی دعا پڑھی جائے گی یا نابالغ کی دعا پڑھیں گے؟
جواب: واضح رہے کہ اگر مختلف قسم کے جنازے جمع ہوجائیں تو نماز جنازہ میں تیسری تکبیر کے بعد پہلے بالغ اور اس کے بعد نابالغ کی دعا پڑھی جائے گی، البتہ اگر کوئی صرف بالغ والی ہی دعا پڑھ لے تو یہ بھی کافی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: (ص:592، ط:دار الكتب العلمية بيروت)
"وصلى مرة واحدة صح" ويكتفي لهم بدعاء واحد كما بحثه بعضهم ويؤيده أن الضمائر ضمائر جمع في قوله اللهم اغفر لحينا الخ بقي ما إذا كان فيهم مكلفون وصغار والظاهر أنه يأتي بدعاء الصغار بعد دعاء المكلفين كما مر.
فتاوی محمودیة: (586/8، ط:ادارة الفاروق)
فتاوی رحیمیة: (40/7، ط: دارالاشاعت)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی