سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی شخص مرنے سے پہلے یہ وصیت کر جائے کہ فلاں شخص مجھے غسل دے گا، تو کیا ورثاء پر لازم ہے کہ وہ میت کی وصیت کو پورا کریں یا وہ کسی دوسرے کے ذریعے بھی غسل کروا سکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ میت کو غسل دینا ورثاء کا حق ہے، اگر وہ چاہیں تو میت کی وصیت کو پورا کریں، اگر چاہیں تو خود بھی غسل دے سکتے ہیں، شرعا ورثاء کے لئے میت کی طرف سے غسل دینے کی وصیت پر عمل کرنا لازم نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (مطلب تعظیم اولی الامر واجب، 122/3)
لوأوصی بأن یصلی علیہ غیرمن لہ حق التقدم أوبأن یغسلہ فلان لایلزم تنفیذ وصیتہ ولایبطل حق الولی بذٰلک۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی