سوال:
کیا نمک سے تیمم کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ نمک دو طریقوں سے حاصل کیا جاتا ہے، ایک سمندر کے پانی سے، دوسرا نمک کی کان سے۔ سمندر کے پانی سے حاصل ہونے والا نمک چونکہ زمین کے اجزاء میں سے نہیں ہے، اس لیے اس نمک سے تیمم کرنا جائز نہیں ہے، البتہ جو نمک کان سے نکالا گیا ہو، وہ زمین کے اجزاء میں سے ہے، اس لیے اس نمک سے تیمم کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
غنیة المستملی: (باب التّیمّم، ص: 76)
ولو تیمّم بالملح نظر ان کان مائیا ای کان ماء فجمد لایجوز لانہٗ لیس من اجزاء الارض وان کان جبلھا ای معدنیا وھو ما استحال ملحا من اجزاء الارض یجوز بہ التّیمّم لانہ جنس الارض۔
الفتاوی الخانیة: (فصل فیما یجوز به التیمم، 62/1)
اختلفوا فی الجبلی والصحیح ھوالجواز۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی