سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کسی مسلمان کا انتقال ہو جائے، اور اسکو قبر میں دفنا دیا جائے، تو کیا منکر نکیر کے سوال و جواب کے وقت دوبارہ روح اسکے جسم میں آجاتی ہے؟ جس سے وہ ان کے سوال کا جواب دیتا ہے یا نہیں؟
جواب: مردے کو قبر میں دفنانے کے بعد روح کا ایک خاص تعلق جسم کے ساتھ قائم کر دیا جاتا ہے، جس کی کیفیت کا انسان ادراک نہیں کر سکتا، اس تعلق کی بنا پر مردے میں حس اور شعور پیدا ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے مردہ راحت وعذاب کو محسوس کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
شرح الفقه الاکبر: (ص: 100)
واعادۃ الروح ای ردھا او تعلقھا الی العبد فی قبرہ حق۔
(الی العبد) ای الی جسدہ بجمیع اجزائہ او ببعضھا مجتمعۃ او متفرقۃ …. وفی المسئلۃ خلاف المعتزلۃ وبعض الرافضۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی