سوال:
محترم مفتی صاحب ! معلوم یہ کرنا ہے کہ "یَنزَلہ" یاء اور زاء پر زبر کے ساتھ نام درست ہے؟
جواب: ینزل کے عربی میں معنی یَنزِلُ باب ضرب سے نازل ہونا اور افعال سے یُنزِلُ نازل کرنے کے آتے ہیں، اور ینزل زا کے زبر کے ساتھ باب افعال سے مجہول کا صیغہ ہے، جبکہ ینزلة (Yanzalah)لفظ مہمل ہے، استعمال ہی نہیں ہوتا، اس لیے بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضی اللہ تعالی عنھن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے، کیونکہ بچوں کے اچھے نام رکھنے کو آپ ﷺ نے اولاد کے حقوق میں شمار فرمایا ہے۔
ایک حدیث میں ہے :حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا :اے اللہ کے رسول !ہم نے یہ جان لیا کہ بچہ پر باپ کا کیا حق ہے ،پس (آپ بتائیں کہ) باپ پر بچے کا کیا حق ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ(باپ پر بچہ کا یہ حق ہے کہ ) اس کا اچھا نام رکھے، اور اس کو حسن ادب سے آراستہ کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
شعب الایمان: (رقم الحدیث: 8685)
عِنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ :أَنَّہُمْ قَالُوْا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَدْ عَلِمْنَا مَا حَقُّ الْوَالِدِ عَلَی الْوَلَدِ فَمَا حَقُّ الْوَلَدِ عَلَی الْوَالِدِ؟قَالَ أَنْ یُحْسِنَ اِسْمَہ‘ وَیُحْسِنَ أَدَبَہ‘۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی