عنوان: بچی کے لیے "آیت" نام رکھنے کا حکم(5428-No)

سوال: رہنمائی فرمائیں کہ بچی کا آیت نام رکھنا کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

جواب: آیت کا لغوی معنیٰ ہے: "علامت اور نشانی"، لہذا یہ نام رکھنا جائز ہے، البتہ چونکہ اصطلاحی اور عرفی معنیٰ کے لحاظ سے اس کا اطلاق قرآن شریف کی "آیت" پر ہوتا ہے، اس اعتبار سے یہ نام رکھنا بہتر نہیں ہے، لہذا بچی کے لیے اس نام کے بجائے ازواج مطہرات اور صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام یا کوئی بھی اچھے معنیٰ والا نام رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القاموس المحيط: (1261، ط: مؤسسة الرسالة)
‌الآية: العلامة، والشخص، وزنها فعلة، بالفتح، أو فعلة، محركة، أو فاعلة. ج: آيات وآي (وآياي) جج: آياء، والعبرة. ج: آي، والإمارة، ومن القرآن: كلام متصل إلى انقطاعه. وآية مما يضاف إلى الفعل لقرب معناها من معنى الوقت.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 755 Oct 14, 2020
ayat / aayat nam / naam rakhna, Name "ayat / aayat ".

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.