resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: مصیبت اور ناگہانی آفات وغیرہ سے بچنے کے لیے صبح و شام پڑھنے کی دعائیں

(54356-No)

سوال: السلام علیکم، مجھے صبح و شام کے تین سے پانچ جان، مال، عزت آبرو کی حفاظت کے اذکار بتا دیں جو میں خود بھی آسانی سے پڑھ سکوں اور اپنے گھر والوں کو بھی سکھا سکوں۔ جزاک اللہ

جواب: ذیل میں صبح شام کی حفاظت کی وہ دعائیں ذکر کی جارہی ہیں جو صحاح ستہ (احادیث کی چھ مشہور کتابوں) میں مذکور ہیں۔
(1) حٰم۔ تَنزِیلُ الکِتَابِ مِنَ اللّٰہِ العَزِیزِ العَلِیمِ۔ غَافِرِ الذَّنبِ وَ قَابِلِ التَّوبِ شَدِیدِ العِقَابِ ذِی الطَّولِ، لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ اِلَیہِ المَصِیْرُ o
ترجمہ: یہ کتاب اللہ کی طرف سے اتاری جا رہی ہے، جو بڑا صاحب اقدار، بڑے علم کا مالک ہے، جو گناہ کو معاف کرنے والا، توبہ قبول کرنے والا، سخت سزا دینے والا، بڑی طاقت کا مالک ہے۔ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اسی کی طرف سب کو لوٹ کر جانا ہے۔
اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ۬ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ ؕ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ عِنۡدَہٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡهِمۡ وَ مَا خَلۡفَهُمۡ ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَـُٔوۡدُہٗ حِفۡظُهُمَا ۚ وَهُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ
ترجمہ: اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، جو سدا زندہ ہے، جو پوری کائنات سنبھالے ہوئے ہے، جس کو نہ کبھی اونگھ لگتی ہے، نہ نیند۔ آسمانوں میں جو کچھ ہے ( وہ بھی) اور زمین میں جو کچھ ہے ( وہ بھی) سب اسی کا ہے۔ کون ہے جو اس کے حضور اس کی اجازت کے بغیر کسی کی سفارش کرسکے ؟ وہ سارے بندوں کے تمام آگے پیچھے کے حالات کو خوب جانتا ہے، اور وہ لوگ اس کے علم کی کوئی بات اپنے علم کے دائرے میں نہیں لاسکتے، سوائے اس بات کے جسے وہ خود چاہے، اس کی کرسی نے سارے آسمانوں اور زمین کو گھیرا ہوا ہے، اور ان دونوں کی نگہبانی سے اسے ذرا بھی بوجھ نہیں ہوتا، اور وہ بڑا عالی مقام، صاحب عظمت ہے۔ (جامع الترمذی، حديث نمبر: 2879)
فضیلت: حدیث شریف میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی الله عليه وسلم نے فرمایا: جو صبح کے وقت درج بالا آیتیں اور آیۃ الکرسی پڑھے گا، اس کی شام تک، اور جو شام کو پڑھے گا، اس کی صبح تک حفاظت کردی جائے گی۔
(2) مصیبت اور ناگہانی آفت وغیرہ سے بچنے کے لیے صبح اور شام تین تین مرتبہ یہ دعا پڑھیں:
بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَيْءٌ فِي الأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ، وَهُوَ السَّمِيعُ العَلِيمُ
ترجمہ: اس اللہ کے نام سے جس کے نام کے ساتھ زمین اورآسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ سننے والا جاننے والا ہے۔
فضیلت:جو شخص صبح اور شام تین تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے گا، اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔ (جامع الترمذی، حدیث نمبر: 3388)
(3) نبی کریم ﷺ ہر قسم کی مصیبت سے بچنے کے لیے صبح و شام تین تین مرتبہ اس دعا کے پڑھنے کا اہتمام فرماتے تھے:
اَللّٰهُمَّ إنِّي أسأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، اَللّٰهُمَّ إنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِيْنِي وَدُنْيَايَ وَأَهْلِي وَمَالِي، اَللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِي وَآمِنْ رَوْعَاتِي۔ ‏‏‏‏‏‏اَللّٰهُمَّ احْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ، ‏‏‏‏‏‏وَمِنْ خَلْفِي، ‏‏‏‏‏‏وَعَنْ يَمِينِي، ‏‏‏‏‏‏وَعَنْ شِمَالِي، ‏‏‏‏‏‏وَمِنْ فَوْقِي، ‏‏‏‏‏‏وَأَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي
ترجمہ: اے اللہ ! بیشک میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ ! میں تجھ سے اپنے دین، اپنی دنیا، اپنے اہل و عیال اور مال و دولت میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ ! میرے عیبوں کو چھپا، اور مجھے میرے خوف اور اندیشوں سے محفوظ فرما۔ اے اللہ !میرے سامنے سے بھی میری حفاظت فرما، میرے پیچھے سے بھی، دائیں سے بھی اور بائیں سے بھی، اور اوپر سے بھی، اور میں آپ کی عظمت کے ذریعے اس بات سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں نیچے سے ہلاک کیا جاؤں۔ (سنن ابی داؤد، حدیث نمبر: 5074)
(4) صبح و شام کے تمام کاموں میں اللہ پاک کے کافی ہو جانے کے لیے یہ دعا پڑھیں:
حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ، وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ( صبح و شام 7 مرتبہ)
ترجمہ: میرے لیے اللہ کافی ہے، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، میں نے اسی پر بھروسہ کیا، اور وہ بڑے عرش کا مالک ہے۔ (سنن ابی داؤد، حدیث:5081)
فضیلت:حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو شخص صبح و شام اس دعا کو سات مرتبہ پڑھ لے تو اللہ اس کے تمام کاموں کے لیے کافی ہوجاتا ہے، چاہے پڑھنے والا اس کے پڑھنے میں سچا ہو یا جھوٹا۔
نوٹ: مزید مختلف مواقع پر پڑھی جانے والی مسنون دعاؤں کے لیے "صحاحِ ستہ میں منقول دعائیں" کے نام سے دار الافتاء الاخلاص کی جانب سے مرتّب کردہ کتاب آپ آرڈر دے کر منگوا بھی سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

جامع الترمذی: (باب ما جاء في فضل سورة البقرة و آية الكرسي، رقم الحديث: 2879)
حدثنا يحيى بن المغيرة أبو سلمة المخزومي المديني، قال: حدثنا ابن أبي فديك، عن عبد الرحمن بن أبي بكر المليكي، عن زرارة بن مصعب، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من قرأ حم المؤمن إلى {إليه المصير} وآية الكرسي حين يصبح حفظ بهما حتى يمسي، ومن قرأهما حين يمسي حفظ بهما حتى يصبح.

جامع الترمذی: (باب ماجاء فی الدعاء اذا اصبح و اذا امسی، رقم الحدیث: 3388)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، قَال:‏‏‏‏ سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُولُ فِي صَبَاحِ كُلِّ يَوْمٍ وَمَسَاءِ كُلِّ لَيْلَةٍ:‏‏‏‏ بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ.

سنن ابی داؤد: (ابواب النوم، رقم الحديث: 5074)
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ : لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَعُ هَؤُلَاءِ الدَّعَوَاتِ حِينَ يُمْسِي وَحِينَ يُصْبِحُ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَأَهْلِي وَمَالِي، اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَتِي - وَقَالَ عُثْمَانُ : عَوْرَاتِي - وَآمِنْ رَوْعَاتِي ، اللَّهُمَّ احْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ وَمِنْ خَلْفِي، وَعَنْ يَمِينِي وَعَنْ شِمَالِي، وَمِنْ فَوْقِي، وَأَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي ".

سنن ابی داؤد: (ابواب النوم، رقم الحديث: 5081)
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ مُسْلِمٍ الدِّمَشْقِيُّ - وَكَانَ مِنْ ثِقَاتِ الْمُسْلِمِينَ مِنَ الْمُتَعَبِّدِينَ - قَالَ : حَدَّثَنَا مُدْرِكُ بْنُ سَعْدٍ - قَالَ يَزِيدُ : شَيْخٌ ثِقَةٌ - عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى : { حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ } سَبْعَ مَرَّاتٍ كَفَاهُ اللَّهُ مَا أَهَمَّهُ، صَادِقًا كَانَ بِهَا أَوْ كَاذِبًا.

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications