عنوان: ماں کے انتقال سے پہلے فوت ہونے والی اولاد کا وراثت میں حصہ نہیں ہے (5436-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میری دادی کا انتقال پانچ سال پہلے ہوا ہے، ان کی اولاد میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، میرے والد صاحب سب سے بڑے تھے، لیکن ان کا انتقال دادی کے انتقال سے ایک سال قبل ہوگیا تھا، اب دادی کی وراثت میں سے میرے والد صاحب کا حصہ ہمیں ملے گا یا نہیں؟

جواب: صورت مسئولہ میں آپ کی دادی کے انتقال کے وقت جو وارث زندہ تھے، صرف ان کو وراثت میں سے حصہ ملے گا، آپ کے والد کا انتقال چونکہ دادی کی زندگی میں ہوگیا تھا، لہذا دادی کی وراثت میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مؤطا الإمام مالک: (745/3)

فإذا لم يعلم أيهما مات قبل صاحبه، لم يرث أحد منهما من صاحبه شيئا. وكان ميراثهما لمن بقي من ورثتهما، يرث كل واحد منهما ورثته من الأحياء.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 967 Oct 14, 2020
maa ke / key inteqaal se / sey pehle / pehley fot / foot hone / honey wali olaad ka wirasat me / mein hissa, Children who die before the death of the mother have no share in the inheritance

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.