سوال:
میت کے کفن پر خوشبو لگانا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہے تو کس قسم کی خوشبو لگائی جائے؟
جواب: واضح رہے کہ میت کے کفن پر خوشبو لگانا مستحب ہے، اور جس خوشبو کا انسان کی زندگی میں لگانا جائز ہے، مرنے کے بعد بھی وہ خوشبو لگانا جائز ہے، اور جس خوشبو کا استعمال زندگی میں ممنوع ہے، جیسے مرد کے لیے زعفران وغیرہ، اس کا کفن میں لگانا بھی ممنوع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (کتاب الجنائز، 310/2)
تجمر الأکفان اولاً وترًا لأنہ علیہ السلام أمر بإجمار أکفان ا مرأتہ والمراد بہ التطیب قبل أن یدرج فیہا المیت․
الھندیة: (الفصل الثالث فی التکفین، 222/1)
ویوضع الحنوط في رأسہ ولحیتہ وسائر جسدہ ولا بأس بسائر الطیب غیر الزعفران والورس في حق الرجل۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی