سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر لوگ میت کا سرہانہ امام کے دائیں جانب کے بجائے بائیں جانب رکھ دیں، اور اسی طرح نمازِ جنازہ پڑھادی جائے، تو اس نمازِ جنازہ کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: صورت مسئولہ میں اگر غلطی سے کسی نے جنازہ کو الٹا رکھا ہو، تو اس پر پڑھی گئی نماز جنازہ ادا ہو جائے گی، البتہ جان بوجھ کر اس طرح کرنا مکروہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (باب صلوٰۃ الجنازة، 593/1)
وصحت لو وضعوا الرأس موضع الرجلین واساؤ ان تعمّدوا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی