سوال:
میت کے بال اور ناخن کاٹنے کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ اگر کسی شخص کے بال یا ناخن بڑھے ہوئے ہوں، تو کیا ان کو کاٹنا درست ہے؟
جواب: واضح رہے کہ میت کے بال اور ناخن کاٹنا مکروہ تحریمی ہے، کیونکہ شریعت کا تقاضا یہ ہے کہ جس حالت پر انسان کی موت واقع ہوئی ہو، اسی حالت میں اسے دفن کرنا چاہیے، لہذا میت کے بال اور ناخن کاٹنا درست نہیں ہے، اگر خود بخود ٹوٹ کر گر جائیں، تب بھی ان کو کفن میں رکھ کر دفن کر دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (باب صلوٰۃ الجنائز، 197/2، ط: سعید)
ولا یسرح شعرہ ای یکرہ تحریما ولا یقص ظفرہ الا المکسور ولا شعرہ ولا یختن
کما فی القنیۃ ان التزبین بعد موتھا ولا متشاط وقطع الشعر لا یجوز۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی