عنوان: حاجت کے لیے وظیفہ کرنا کیسا ہے؟(5499-No)

سوال: مفتی صاحب ! میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا حاجت کے لئے وظیفہ کرنا غلط ہے یا صحیح؟ جیسے تسبیح پر بسم اللہ (مکمل) 1000 یا 1100 بار اور اللہ الصمد کو تسبیح پر متعدد بار پڑھ دعا مانگنا صحیح ہے؟

جواب: کسی بھی حاجت کے وقت آیات قرآنیہ اور کلمات طیبہ پر مشتمل وظیفہ کرنا درست ہے، البتہ اس میں مخصوص تعداد کا لحاظ رکھنا اگر شریعت سے ثابت ہو، تو اس کی حکمت اللہ و رسول کے علم میں ہے، لیکن اگر شریعت میں کسی ذکر سے متعلق کوئی مخصوص تعداد بیان نہ کی گئی ہو، بلکہ کسی مستند شخص نے کوئی مخصوص تعداد بیان کی ہو، تو اس کا تعلق بزرگوں کے مجربات سے ہوگا، جو شرعاً لازم اور مستحب نہیں ہے، بلکہ ایسا کرنا جائز اور مباح ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الاعتصام: (98/2)
ومنہا وضع الحدود والتزام الکیفیات والہیئات المعینۃ، والتزام العادات المعینۃ في أوقات معینۃ لم یوجد لہا ذلک التعیین في الشریعۃ۔

کتاب النوازل: (بدعات و رسومات، 452/1)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1594 Oct 23, 2020
hajat kay liye wazifa karna kaisa hai?, How to do wazifa for need?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.