سوال:
کیا لڑکے کا عبدالمنیب نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب: یاد رہے کہ لفظ "عبد" کا معنی "بندہ" کے آتا ہے، اس لفظ کو اللہ تعالیٰ کے کسی نام کے ساتھ جوڑ کر نام رکھا جاسکتا ہے، اللہ کے ناموں کے علاوہ کسی اور لفظ کے ساتھ لفظِ عبد جوڑ کر نام رکھنا جائز نہیں۔ "المنیب" (AlMuneeb) اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے نہیں ہے، اس لئے اس کے ساتھ "عبد" کا اضافہ کرکے نام رکھنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مصباح اللغات: (ص: 917، ط: قدیمی کتب خانہ)
اناب الی اللہ: متوجہ ہونا، توبہ کرنا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی