سوال:
مفتی صاحب! ہمارے علاقے میں بعض لوگ اپنے مُردوں کے ساتھ قبر میں قرآن مجید کا نسخہ بھی رکھ دیتے ہیں، تاکہ وہ اس میت کی شفاعت کا ذریعہ بن جائے، کیا اس طرح قرآن کو قبر میں رکھنا جائز ہے؟
جواب: قرآن مجید کو قبر میں میت کے ساتھ رکھنا جائز نہیں ہے، کیونکہ اس میں قرآن مجید پر گندگی وغیرہ لگنے کا خطرہ ہے، لہذا اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (باب صلوٰۃ الجنازة، 246/2)
وقد افتی ابن الصلاح بانہ لایجوز ان یکتب علی الکفن یٓس والکہف ونحوھما خوفا من صدید المیت۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی