سوال:
اگر کسی کے ہاتھ پر زخم ہو اور اس نے سنی پلاسٹ (Bandage) لگائی ہو تو کیا وضو کرتے وقت اس پر مسح کرسکتے ہیں؟
جواب: اگر زخم پر پانی لگنے سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو یا سنی پلاسٹ اتارنے سے تکلیف ہوتی ہو تو وضو کرتے وقت سنی پلاسٹ پر مسح کرنا جائز ہے، اور اگر زخم پر پانی لگنے سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہ ہو اور سنی پلاسٹ اتارنے سے تکلیف نہ ہوتی ہو تو سنی پلاسٹ اتارکر ہاتھ دھونا ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (35/1، ط: دار الفکر)
(ومما يتصل بذلك المسح على الجبائر)
وهو ليس بفرض بل واجب عند أبي حنيفة - رحمه الله - وهو الصحيح. هكذا في محيط السرخسي والبحر الرائق وإنما يمسح إذا لم يقدر على غسل ما تحتها ومسحه بأن تضرر بإصابة الماء أو حلها. هكذا في شرح الوقاية ومن ضرر الحل أن يكون في مكان لا يقدر على ربطها بنفسه ولا يجد من يربطها. كذا في فتح القدير.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی