سوال:
اگر کسی کے پاس ایک بالشت سے چھوٹی نئی مسواک ہو تو اس مسواک کو استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟ اور اگر ایک بالشت مسواک ہو اور استعمال کرنے کے بعد ایک بالشت سے چھوٹی رہ جائے تو اس کا بھی حکم بتادیں۔
جواب: اگر نئی مسواک ایک بالشت سے چھوٹی ہو تو اس کا استعمال خلاف اولی ہے، البتہ اگر نئی مسواک ایک بالشت کے برابر ہو، اور استعمال کرتے کرتے چھوٹی ہوجائے تو اس کے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (114/1، ط: دار الفکر)
(و) ندب إمساكه (بيمناه) وكونه لينا، مستويا بلا عقد، في غلظ الخنصر وطول شبر.
فتح القدیر: (25/1، ط: دار الفکر)
ويستحب فيه ثلاث بثلاث مياه وأن يكون السواك لينا في غلظ الأصبع وطول شبر من الأشجار المرة، ويستاك عرضا لا طولا.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی