سوال:
میت کو قبر میں لٹانے کے وقت بعض لوگ چت لٹا کر صرف چہرہ قبلہ کی طرف کر دیتے ہیں، کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟
جواب: میت کو قبر میں لٹانے کا درست طریقہ یہ ہے کہ میت کو داہنی کروٹ پر قبلہ کی طرف رخ کر کے لٹایا جائے، اور میت کی کمر کو قبر کی دیوار سے یا مٹی کا ڈھیلہ وغیرہ رکھ کر سہارا دے دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الهندیة: (الفصل السادس، فی القبر و الدفن، 166/1، ط: کوئته)
ویوضع فی القبر علی جنبہ الایمن مستقبل القبلۃ کذافی الخلاصہ.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی