سوال:
مفتی صاحب! مغرب کی نماز کے وقت میں کم از کم کتنا ٹائم ہوتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ سورج کے غروب ہوجانے پر مغرب کا وقت شروع ہوجاتا ہے اور شفقِ ابیض (غروب کے بعد آسمان پر پہلے سرخی اور اس کے بعد جو روشنی سی آتی ہے، اس روشنی اور سفیدی) کے غائب ہونے پر مغرب کا وقت ختم ہوجاتا ہے۔ مغرب اور عشاء کا درمیانی وقت عموماً سوا گھنٹے سے کم نہیں ہوتا اور زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ گھنٹہ یا ایک گھنٹہ پینتیس منٹ ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھدایۃ: (40/1، ط: دار احیاء التراث العربی)
" وأول وقت المغرب إذا غربت الشمس وآخر وقتها مالم يغب الشفق "....ثم الشفق هو البياض الذي في الأفق بعد الحمرة عند أبي حنيفة رحمه الله تعالى وعندهما هو الحمرة "
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی