سوال:
مفتی صاحب! اگر کوئی شخص عقیقہ کا جانور خریدے، اور اسے ذبح نہ کرے بلکہ زندہ جانور کسی غریب کو صدقہ کی نیت سے دے دے، تو کیا اس سے عقیقہ ہوجائے گا؟
جواب: واضح رہے کہ عقیقہ ادا ہونے کے لیے مخصوص جانور کو ذبح کرنا ضروری ہے، لہذا اگر کوئی شخص عقیقہ کے لئے جانور خرید کر ذبح نہ کرے، بلکہ کسی غریب کو زندہ جانور صدقہ کی نیت سے دے دے، تو اس سے عقیقہ ادا نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (66/5، ط: سعید)
لوتصدق بعين الشاة أوقيمتها في الوقت لايجزيه عن الأضحية، لأن الوجوب تعلق بالإراقة.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی