سوال:
میرے والد صاحب شدید بیمار ہیں، بیماری کی وجہ سے پانی استعمال نہیں کرسکتے اور فالج کی وجہ سے تیمم خود کرنے پر بھی قادر نہیں ہیں، کیونکہ دونوں ہاتھ شل ہوچکے ہیں، کیا ہم ان کو تیمم کرواسکتے ہیں؟
جواب: اگر کوئی شخص معذوری کی وجہ سے خود تیمم کرنے پر قادر نہ ہو تو دوسرے شخص کے تیمم کرادینے سے تیمم ہوجائے گا، البتہ تیمم کرانے والے کی نیت کا کوئی اعتبار نہیں ہے، بلکہ تیمم کی نیت خود معذور کو کرنا ضروری ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (26/1، ط: دار الفکر)
مريض ييممه غيره فالنية على المريض دون الميمم. كذا في القنية.
الدر المختار: (229/1، ط: دار الفکر)
وشرعا (قصد صعيد) شرط القصد؛ لأنه النية (مطهر)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی