سوال:
اگر کوئی شخص سردی کے دنوں میں وضو کے لیے لوٹے میں گرم پانی بھر کر رکھے اور اس میں سے مرغی چونچ ڈال کر پانی پی لے تو کیا ایسے پانی سے وضو کرنا جائز ہوگا؟
جواب: اگر مرغی آزاد پھرتی ہو جو دانوں کے ساتھ ساتھ گندگی بھی کھالیتی ہو تو ایسی مرغی کا جھوٹا استعمال کرنا مکروہ ہے، تاہم اگر اس پانی کے علاوہ پاک پانی موجود نہ ہو تو اس کو استعمال کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
غنیة المستملی: (ص: 147، ط: نعمانیة)
(وسؤرسباع الطير ) كالصقر والبازی والشاهين ونحوها) وسورمايسكن في البيوت من الحشرات وغيرها(مثل الحية والعقرب والوزعة والفارة والدجاجة المخلاة )ای المطلقة غير المحبوسة (والهرة مكروه)ای يكره التوضؤ به عند وجود غيره وكذا شربه کراهة تنزيه.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی