عنوان: تائی کو قبر میں اتارنے کا حکم(5691-No)

سوال: السلام علیکم،
میرے بڑے بھائی کی بیگم کے لیے میرا بیٹا محرم ہے یا نہیں؟ اور اگر بڑے بھائی کی بیگم کا انتقال ہو جاتا ہے تو کیا میرا بیٹا پھر بھی محرم ہی رہے گا؟ کیا وہ میت کو دفناتے وقت مردے کو لحد میں اتار سکتا اور شکل دیکھ سکتا ہے؟

جواب: محض تائی ہونے کی وجہ سے کوئی عورت محرم نہیں بنتی ، لہذا آپ کے بیٹے کیلئے آپ کے بڑے بھائی کی بیوی نامحرم ہے ، اور انتقال کے بعد بھی غیرمحرم ہی رہے گی ، دیگر محارم کی موجودگی میں آپ کے بیٹے کے لئے انکی میت کو لحد میں اتارنا ، چھونا اور دیکھنا درست نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 23)
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ وَأُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّضَاعَةِ وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُم مِّن نِّسَائِكُمُ اللَّاتِي دَخَلْتُم بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُوا دَخَلْتُم بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلَائِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ وَأَن تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًاo

الھدایة: (460/4، ط: مکتبة رحمانیة)
و لا یجوز ان ینظر الرجل الی الاجنبیہ الا الی وجھھا و کفیھا ، فان کان لا یامن الشھوہ لا ینظر الی وجھھا الا لحاجہ ، و لا یحل لہ ان یمس وجھھا و کفھا و ان کان یامن الشھوہ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1042 Nov 14, 2020
nani ko qabar mai utarnay ka hukum, Ruling / order to taken down aunt into the grave

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2025.