عنوان: کیا تیل لگے اعضاء پر وضو کرنے سے وضو ہوجائے گا؟(5725-No)

سوال: سردیوں میں میرے ہاتھ اور پاؤں خشک ہوجاتے ہیں اور خشکی کی وجہ سے پھٹنے لگتے ہیں تو میں تیل لگالیتی ہوں، لیکن وضو کرتے وقت تیل کی وجہ سے اعضاء پر پانی ٹھہرتا نہیں ہے، کیا تیل لگے اعضاء پر وضو کرنے سے میرا وضو ہوجائے گا؟

جواب: واضح رہے کہ وضو کے دوران تیل لگے اعضاء پر پانی ڈالنے سے اگرچہ پانی اعضاء میں جذب نہیں ہوتا ،جیسا کہ خشک اعضاء میں جذب ہوجاتا ہے، البتہ پانی چونکہ اعضاء تک پہنچ جاتا ہے، اس لئے وضو ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (154/1، ط: دار الفکر)
قال في الشرنبلالية قال المقدسي: وفي الفتاوى دهن رجليه ثم توضأ وأمر الماء على رجليه ولم يقبل الماء للدسومة جاز لوجود غسل الرجلين. اه.

الھندیة: (5/1، ط: دار الفکر)
وإذا دهن رجليه ثم توضأ وأمر الماء على رجليه فلم يقبل الماء لمكان الدسومة جاز الوضوء. كذا في الذخيرة.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1518 Nov 18, 2020
kai oil lagay aaza par wozu karne say wozu hojaiga ?, Does performing ablution on the oiled parts / limbs make it wuzu / ablution?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.