سوال:
کیا اپنے کسی عزیز کے انتقال کے موقع پر مرد یا عورت جنابت کی حالت میں میت کے پاس جا سکتے ہیں؟
جواب: اگر مرد یا عورت جنابت (ناپاکی) کی حالت میں ہوں تو اس کے پاس رحمت کے فرشتے حاضر نہیں ہوتے، لہذا مرد یا عورت کا جنابت کی حالت میں میت کے پاس رہنا بہتر نہیں ہے، اس لئے جنابت والے مرد یا عورت کو میت کے پاس جانے سے پہلے خود غسل کرکے پاکی حاصل کرلینی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (171/2، ط: سعید)
ويخرج من عنده الحائض والنفساء والجنب.
حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (باب أحكام الجنائز، ص: 563، ط: قدیمی)
(واختلفوا في إخراج الحائض والنفساء و الجنب من عنده) وجه الإخراج امتناع حضور الملائكة محلا به الحائض والنفساء
(قوله : وجه الإخراج .. الخ) إخراجهم على سبيل الأولوية إذا كان عن حضورهم غنی
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی