سوال:
میری عادت مستقل انگوٹھی پہننے کی ہے اور میری انگوٹھی بہت تنگ ہے اسی و جہ سے میں عام طور پر انگوٹھی اتارتی نہیں ہوں اور اسی میں غسل وغیرہ کرتی ہوں، سوال یہ ہے کہ کیا غسل کے لئے انگوٹھی اتارنا ضروری ہے یا اس کے بغیر بھی غسل ہوجائے گا؟
جواب: غسل کے فرائض میں سے ایک فرض یہ ہے کہ پورے جسم پر اس طرح پانی بہایا جائے کہ بال کے برابر بھی کوئی جگہ خشک نہ رہے، لہذا اگر کسی نے انگوٹھی پہن رکھی ہو اور وہ انگوٹھی اتنی تنگ ہو کہ اسے ہلائے بغیر پانی جسم تک نہ پہنچتا ہو تو فرض غسل کرتے وقت اسے ہلا کر جسم تک پانی پہنچانا ضروری ہے، ورنہ غسل نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (13/1، ط: دار الفکر)
(الباب الثاني في الغسل) (وفيه ثلاثة فصول) (الفصل الأول في فرائضه) وهي ثلاثة: المضمضة، والاستنشاق، وغسل جميع البدن على ما في المتون.
و فیه ایضاً: (14/1، ط: دار الفکر)
وجب تحريك القرط والخاتم الضيقين
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی