سوال:
محترم مفتی صاحب! کیا شوہر کے مرنے کے بعد اس کی جائیداد میں اس کی بیوی کا حصہ ہوتا ہے، اگر ہوتا ہے، تو کتنا ہوتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ مرحوم شوہر کی میراث میں شرعاً بیوی کا حصہ ہوتا ہے، اگر شوہر کا انتقال ہو جائے اور اس کی کوئی اولاد نہ ہو تو شوہر کی میراث میں سے بیوی کو چوتھائی (1/4) حصہ ملتا ہے، اور اگر شوہر کی کوئی اولاد ہو تو بیوی کو آٹھواں (1/8) حصہ ملتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النساء، الایة: 12)
ولھن الربع مما ترکتم ان لم یکن لکم ولد فان کان لکم ولد فلھن الثمن مما ترکتم.... الخ.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی