عنوان: کسی مقام پر اترنے کے بعد پڑھی جانے والی دعا(105793-No)

سوال: مفتی صاحب ! کسی مقام پر اترنے کے بعد کون سی ایسی دعا پڑھنی چاہیے، جس کے پڑھنے سے وہاں کی کوئی چیز نقصان نہ پہنچا سکے؟

جواب: کسی مقام پر اتر کر یہ دعا پڑھیں

أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ

ترجمہ:
میں اللہ کے پورے کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔

(صحیح مسلم، باب فی التعوذ من سوء القضاء ودرک الشقاء وغیرہ، رقم الحدیث 6878)

فضیلت: حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص کسی مقام پر اتر کر اس دعا کو پڑھے گا، تو وہ جب تک اس مقام پر رہے گا، اسے کوئی چیز تکلیف نہیں پہنچائے گی۔

..........
دلائل:

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ وَاللَّفْظُ لَهُ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ يَعْقُوبَ أَنَّ يَعْقُوبَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ بُسْرَ بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ سَمِعْتُ خَوْلَةَ بِنْتَ حَكِيمٍ السُّلَمِيَّةَ تَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ نَزَلَ مَنْزِلًا ثُمَّ قَالَ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ حَتَّى يَرْتَحِلَ مِنْ مَنْزِلِهِ ذَلِكَ.

(صحیح مسلم، باب فی التعوذ من سوء القضاء ودرک الشقاء وغیرہ، رقم الحدیث 6878)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

(مزید سوالات و جوابات کیلئے ملاحظہ فرمائیں)
http://AlikhlasOnline.com

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

28 Nov 2020
11 Rabi Al-Akhar 1442

Copyright © AlIkhalsonline 2020. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com