عنوان: چھینک سننے پر پڑھی جانے والی دعا(105797-No)

سوال: مفتی صاحب ! اگر کوئی چھینک کے وقت "الحمد للہ" پڑھے، تو سننے والے کو اس کے جواب میں کیا پڑھنا چاہیے؟

جواب: جب کوئی شخص چھینکنے والے سے چھینک کے وقت "الحمد للہ" سنے، تو اس کے جواب میں يَرْحَمُكَ اللَّهُ (اللہ تجھ پر رحم فرمائے)کہے، جب وہ یہ کہے تو چھینک مارنے والا کہے يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ (اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست کرے)۔

( صحیح بخاری، باب اذا عطس کیف یشمت، رقم الحدیث 6224)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

لما جاء فی الصحیح البخاری:

حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلْيَقُلْ لَهُ أَخُوهُ أَوْ صَاحِبُهُ يَرْحَمُكَ اللَّهُ ، فَإِذَا قَالَ لَهُ : يَرْحَمُكَ اللَّهُ ، فَلْيَقُلْ يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ۔

( صحیح بخاری، باب اذا عطس کیف یشمت، رقم الحدیث 6224، دارالکتب العلمیۃ، بیروت)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

(مزید سوالات و جوابات کیلئے ملاحظہ فرمائیں)
http://AlikhlasOnline.com

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

28 Nov 2020
11 Rabi Al-Akhar 1442

Copyright © AlIkhalsonline 2020. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com