سوال:
مفتی صاحب ! کیا شاور (Shower) سے کھڑے ہو کر نہا سکتے ہیں، شرعاً اس میں کوئی ممانعت تو نہیں ہے؟
جواب: اگر بے پردگی نہ ہو تو باتھ روم میں کھڑے ہوکر بھی غسل کر سکتے ہیں، لیکن بیٹھ کر غسل کرنا زیادہ بہتر ہے، کیونکہ اس میں پردہ زیادہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
امدادالفتاوی جدید:(232/1، مکتبہ نعمانیہ)
سوال : غسل اناث وذکور کاقیاماً وقعوداً یکساں حکم ہے یا متخالف، حدیث سے حضور اقدس ﷺ اور حضرت عائشہؓ کا بیٹھ کر غسل فرمانا معلوم ہوتا ہے؟
الجواب: یکساں حکم ہے یعنی جائز دونوں ہیں اور قعوداً باعتبار اس کے کہ استر ہے افضل ہوگا ۔"
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی