resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: لا علاج مرض کے لیے قرآنی وظیفہ

(58396-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! جنیٹک بیماری کے لیے کوئی وظیفہ بتا دیجیے، ڈاکٹر اس کو لاعلاج کہہ رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ بیماری بچے کے پیدا ہونے سے پہلے سے ہی موجود ہے اس کی وجہ سے بہت سارے مسئلے ہو رہے ہیں خاص طور پر اس کا اثر انکھوں پر اور کڈنی پر ہو رہا ہے دنیا کے کسی بھی کونے میں اس کا علاج نہیں بتا رہے ہیں

جواب: لا علاج بیماری کی صورت میں ظاہری اسباب اختیار کرتے ہوئے کسی مستند معالج سے علاج جاری رکھیں، اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے خوب دعاؤں کا اہتمام کریں اور یہ دعا کثرت سے پڑھتے رہیں:
﴿رَبِّ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ﴾ ترجمہ: اے میرے رب! مجھے یہ تکلیف لگ گئی ہے، اور تو سارے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔ (الأنبياء: 83)
اسی طرح آیاتِ شفاء پڑھ کر پانی پر دم کریں، پھر وہ پانی مریض کو پلائیں، ان شاءاللہ شفا ہوگی، آیاتِ شفاء درج ذیل ہیں:
"وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِينَ. يٰاَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَتْكُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَشِفَآءٌ لِّمَا فِي الصُّدُوْرِ. وَهُدًى وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ. يَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُه‘ فِيْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ. وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ وَلَا يَزِيْدُ الظّٰلِمِيْنَ اِلَّا خَسَارًا. وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ. قُلْ هُوَ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّشِفَآءٌ".

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

*القرآن الکریم: (سورۃ الانبیاء، الآية:83)*
وَاَيُّوْبَ اِذْ نَادٰى رَبَّهٝٓ اَنِّىْ مَسَّنِىَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ

*وقوله تعالیٰ: (سورۃ الاسراء، الآية:82)*
وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَۙ-وَ لَا یَزِیْدُ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا خَسَارًا.

*اعمال قرآنی از مولانا اشرف علی تھانوی: (ص:29:ط:دار الاشاعت کراچی)*

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications