سوال:
نجاست بقدر مانع ہونے کی صورت میں خواہ کپڑے پر ہو یا بدن پر، نجاست صاف کرنے کے ساتھ نجاست کی جگہ دھولینا کافی ہے یا پورا کپڑا اور پورے بدن کو پاک کرنا ضروری ہے؟
جواب: واضح رہے کہ جسم اور کپڑے پر لگی نجاست کو پاک کر لینا کافی ہے، لہذا کپڑے کے ناپاک حصے کو پاک کرنے کے لیے پورے کپڑے کو دھونا یا جسم کے ناپاک حصے کو پاک کرنے کے لیے پورا غسل کرنا ضروری نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (88/1، ط: دار الکتب العلمیة)
وإن كانت النجاسة مرئية كالدم ونحوه، فطهارتها زوال عينها، ولا عبرة فيه بالعدد؛ لأن النجاسة في العين فإن زالت العين زالت النجاسة، وإن بقيت بقيت.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی