عنوان: قبرستان میں داخل ہونے کی دعائیں(5853-No)

سوال: مفتی صاحب ! قبرستان یا قبروں پر گزرتے ہوئے کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

جواب: جب قبرستان پر سے گزر ہو، تو یہ دعا پڑھیں:
(1) السَّلَامُ عَلَيْکُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَکُمْ أَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ۔
ترجمہ: اے قبر والو! تم پر سلامتی ہو، اللہ تعالیٰ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے، تم ہم سے پہلے پہنچے ہو اور ہم بھی تمہارے پیچھے آنے والے ہیں۔
(جامع الترمذی، باب ما یقول الرجل اذا دخل المقابر، رقم الحدیث 1053)
یہ دعا بھی پڑھ سکتے ہیں:
(2) السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ
ترجمہ: اے مؤمن گھر والوں ! تم پر سلامتی ہو اور ہم بھی ان شاء اللہ تم سے آملنے والے ہیں۔
(السنن لابي داؤد، بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا زَارَ الْقُبُورَ أَوْ مَرَّ بِهَا، رقم الحدیث:3237، دار ابن حزم)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (باب ما یقول الرجل اذا دخل المقابر، رقم الحدیث: 1053، ط: دار الحدیث)
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ، عَنْ أَبِي كُدَيْنَةَ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:‏‏‏‏ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقُبُورِ الْمَدِينَةِ، ‏‏‏‏‏‏فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ، ‏‏‏‏‏‏يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ، ‏‏‏‏‏‏أَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ . قَالَ:‏‏‏‏ وَفِي الْبَاب، ‏‏‏‏‏‏عَنْ بُرَيْدَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَعَائِشَةَ.

سنن أبی داؤد: (بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا زَارَ الْقُبُورَ أَوْ مَرَّ بِهَا، رقم الحدیث: 3237، ط: دار ابن حزم)
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى الْمَقْبَرَةِ، فَقَالَ: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 6712 Nov 25, 2020
qabristan me / may dakhil hone / honay ki duain, Prayers / dua for entering the cemetery / graveyard

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.