عنوان: والد، والدہ، تین بھائی اور چار بہنوں میں تین کروڑ تیس لاکھ کی تقسیم(5857-No)

سوال: مفتی صاحب ! ایک شخص کا انتقال ہوا، ورثاء میں والد، والدہ، تین بھائی اور چار بہنیں ہیں، متروکہ مال تین کروڑ تیس لاکھ روپے ہے، براہ کرم ورثاء میں تقسیم فرمادیں۔

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی کے لیے کوئی جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو چھ (6) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے والد کو پانچ (5) اور والدہ کو ایک حصہ ملے گا، جبکہ والد کی موجودگی میں بھائی اور بہنوں کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔
اس تقسیم کے اعتبار سے تین کروڑ تیس لاکھ (33000000) میں سے والدہ کو پچپن لاکھ (5500000) اور والد کو دو کروڑ پچہتر لاکھ (27500000) ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
وَ لِاَبَوَیْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ اِنْ كَانَ لَهٗ وَلَدٌۚ- فَاِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّهٗ وَلَدٌ وَّ وَرِثَهٗۤ اَبَوٰهُ فَلِاُمِّهِ الثُّلُثُۚ- فَاِنْ كَانَ لَهٗۤ اِخْوَةٌ فَلِاُمِّهِ السُّدُسُ مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصِیْ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍؕ ....الخ

الھندیة: (الباب الرابع فی الحجب، 453/6، ط: حقانیة)
ویسقط بنوا لاعیان وھم الاخوۃ لابوین بالابن وابنہ و با لاب.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 856 Nov 25, 2020
walid, walida,teen / three bhai or char / four behnoo me / mein teen crore tees lakh / three crore thirty lakh / 3,30,00000 ki taqseem, Distribution of three crore three lakhs among father, mother, three brothers and four sisters

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.