سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! تحریم نام رکھنا کیسا ہے؟ میری دس بارہ سال کی بہن ہے، اس کا نام تحریم ہے، سنا ہے کہ تحریم نام رکھنا ٹھیک نہیں ہے تو کیا ہمیں اس کا نام تبدیل کر دینا چاہیے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے گا۔
جواب: "تحریم" (Tahreem) کے معنی "حرام کرنے" اور "منع کرنے" کے آتے ہیں، معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، لہذا اس نام سے اجتناب کیا جائے اور اس کی جگہ اچھے ناموں کو ترجیح دی جائے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی