عنوان: پڑھائی میں دل لگنے کی دعا(5865-No)

سوال: السلام علیکم،
مفتی صاحب ! ایک سوال تھا کہ میری بیٹی حفصہ فیروز عمر 9 سال ہے، جو کہ دارالعلم فاؤنڈیشن میں پڑھتی ہے، وہ حفظ کر رہی ہے، اس نے آخری کے دو سپارے حفظ کر لیے ہیں، لیکن اس کے بعد اس کا دل ہٹ گیا ہے۔
مفتی صاحب ! ہم لوگ بہت پریشان ہیں، اب وہ بالکل بھی حفظ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، ہم نے بہت جگہ دکھایا، دم بھی کروایا، پڑھائی بھی کر رہے ہیں، لیکن کوئی فاںدہ نہیں ہے اور اب وہ اسکول جانے کے لئے بھی تیار نہیں ہے، اور ناظرہ سے بھی منع کر رہی ہے۔
برائے مہربانی رھنمائی فرمائیں

جواب: سورۃ طٰہٰ کی آیت نمبر 25، 26، 27 رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي [25] وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي [26] وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِي[27] کو ہر نماز کے بعد اوّل آخر سات سات دفعہ درود شریف پڑھ کر دعا کیا کریں اور یہی عمل رات کو سونے سے پہلے کرکے پانی پر دم کرکے بچی کو پلا دیا کریں اور اس پر دم بھی کردیا کریں، ان شاء اللہ پڑھائی میں دل لگنے لگے گا۔
اس کے علاوہ روزانہ صلوۃ الحاجت، صدقہ اور استغفار کا بھی اہتمام کریں۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 587 Nov 26, 2020
parhai me / may dil lagne ki dua, Prayer for taking interest in study

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.