عنوان: بازار میں داخل ہونے کی دعا(5885-No)

سوال: حضرت ! بازار میں داخل ہوتے وقت کیا پڑھنا چاہیے؟

جواب: بازار میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھیں:
لاإِلهَ إلاَّ اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ يُحْيِيْ وَيُمِيْتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوْتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلىَ كُلِّ شَيْئٍ قَدِيْر
ترجمہ:
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اكيلا ہے، اس كا کوئی شریک نہیں، اسى كى بادشاہت اور اسى كى ہی سب تعريف ہے، وہی زندگی ديتا ہے اور وہی مارتا ہے اور وہ خود زندہ ہے، اسے موت نہیں آئے گی، اسى كے ہاتھ ميں بھلائى ہے اور وہ ہر چيز پر كامل قدرت ركھتا ہے۔​
(الجامع الترمذی، باب ما یقول اذا دخل السوق، حدیث نمبر: 3428)
فضیلت: جو شخص بازار میں داخل ہوتے ہوئے یہ کلمات پڑھتا ہے، اسے دس لاکھ نیکیاں ملتی ہیں، اس کے دس لاکھ گناہ معاف ہوتے ہیں، اور اس کے دس لاکھ درجات بلند ہوتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (باب ما یقول اذا دخل السوق، رقم الحدیث: 3428، ط: دار الحدیث)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا أَزْهَرُ بْنُ سِنَانٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَاسِعٍ، قَالَ:‏‏‏‏ قَدِمْتُ مَكَّةَ فَلَقِيَنِي أَخِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَحَدَّثَنِي، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ دَخَلَ السُّوقَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، ‏‏‏‏‏‏كَتَبَ اللَّهُ لَهُ أَلْفَ أَلْفِ حَسَنَةٍ وَمَحَا عَنْهُ أَلْفَ أَلْفِ سَيِّئَةٍ وَرَفَعَ لَهُ أَلْفَ أَلْفِ دَرَجَةٍ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4443 Nov 27, 2020
bazar mai daakhil honay ki dua, Dua / prayer to enter the market

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.