عنوان: میدانِ عرفات کی دُعا(5886-No)

سوال: مفتی صاحب ! عرفہ والے دن میدانِ عرفات میں کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

جواب: حدیث میں میدانِ عرفات میں قیام کے دوران ان کلمات کے پڑھنے کو بہترین کلمات کہا گیاہے:
(۱) لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيءٍ قَدِیْرٌ
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے، اور تعریف اسی کی ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ (جامع الترمذی، باب فی دعاء یوم عرفۃ، حدیث نمبر: 3585)
۲) میدانِ عرفات میں یہ دعا پڑھنا منقول ہے:
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺعرفات کے مقام پر یہ دعا کثرت سے مانگا کرتے تھے:اَللّٰهُمَّ لَكَ الحَمْدُ كَالَّذِي نَقُولُ وَخَيْرًا مِمَّا نَقُولُ، اللَّهُمَّ لَكَ صَلاَتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي، وَإِلَيْكَ مَآبِي، وَلَكَ رَبِّ تُرَاثِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ وَوَسْوَسَةِ الصَّدْرِ وَشَتَاتِ الأَمْرِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا يَجِيءُ بِهِ الرِّيحُ
ترجمہ: اے اللہ ! آپ ہی کی تعریف ہے، اس طرح جس طرح ہم بیان کرتے ہیں، اور اس سے کہیں بہتر جیسے ہم کہیں، اے اللہ ! آپ ہی کے لئے میری نماز، اور میری قربانی اور میرا جینا اور میرا مرنا، اور آپ ہی کی طرف ہے میرا لوٹنا، اور اے پروردگار ! آپ ہی کے لیے ہے میری میراث، اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں عذابِ قبر سے اور سینہ کے وسوسے سے اور حال کی پراگندگی سے، اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اس چیز کے شر سے جو ہوا لے کر آئے۔
(جامع الترمذي، حديث نمبر: 3520)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (باب فی دعاء یوم عرفة، رقم الحدیث: 3585، ط: دار الحدیث)
حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو مُسْلِمُ بْنُ عَمْرٍو الْحَذَّاءُ الْمَدِينِيُّ، قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ خَيْرُ الدُّعَاءِ دُعَاءُ يَوْمِ عَرَفَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَخَيْرُ مَا قُلْتُ أَنَا وَالنَّبِيُّونَ مِنْ قَبْلِي:‏‏‏‏ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ،‏‏‏‏ لَهُ الْمُلْكُ،‏‏‏‏ وَلَهُ الْحَمْدُ،‏‏‏‏ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ .

و فیه ایضاً: (رقم الحديث: 3520)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمُؤَدِّبُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ قَالَ: حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَكَانَ مِنْ بَنِي أَسَدٍ، عَنِ الأَغَرِّ بْنِ الصَّبَّاحِ، عَنْ خَلِيفَةَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ: أَكْثَرُ مَا دَعَا بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ فِي الْمَوْقِفِ: اللَّهُمَّ لَكَ الحَمْدُ كَالَّذِي نَقُولُ وَخَيْرًا مِمَّا نَقُولُ، اللَّهُمَّ لَكَ صَلاَتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي، وَإِلَيْكَ مَآبِي، وَلَكَ رَبِّ تُرَاثِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ وَوَسْوَسَةِ الصَّدْرِ وَشَتَاتِ الأَمْرِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا يَجِيءُ بِهِ الرِّيحُ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2374 Nov 28, 2020
maidan e arafat ki duain , Prayers of Maidan-e-Arafat / Arafat ground

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.