عنوان: دوسرے شخص کو تیمم کرانے کا طریقہ(5896-No)

سوال: میرے والد صاحب بیمار ہیں، جس کی وجہ سے وہ پانی سے وضو نہیں کر سکتے ہیں، کیوںکہ انہیں پانی سے نقصان پہنچتا ہے اور فالج کی وجہ سے وہ خود تیمم کرنے پر قادر بھی نہیں ہیں، میں انہیں تیمم کرانا چاہتا ہوں، براہ مہربانی مجھے تیمم کرانے کا طریقہ بتا دیں۔

جواب: واضح رہے کہ دوسرے شخص کو تیمم کرانے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے تیمم کرانے والا ایک مرتبہ اپنا ہاتھ پاک مٹی پر مارے اور دوسرے شخص کے چہرے کو ملے، اس کے بعد دوسری مرتبہ مٹی پر ہاتھ مار کر اس کے دائیں ہاتھ کو کہنی تک ملے، پھر تیسری مرتبہ مٹی پر ہاتھ مار کر اس کے بائیں ہاتھ کو کہنی تک ملے، یعنی تین مرتبہ مٹی پر اپنا ہاتھ مار کر اپنے ہاتھ سے دوسرے شخص کو تیمم کرائے، اس سے دوسرے شخص کا تیمم ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (239/1، ط: دار الفکر)

لو يمم غيره يضرب ثلاثا للوجه واليمنى واليسرى قهستاني

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 608 Nov 28, 2020
dosray shakhs ko tayammum karanay ka tariqa , How to make other person perform tayammum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.