عنوان: یاداشت وغیرہ کے طور پر فوت شدگان کی تصویر موبائل میں رکھنے کا حکم(5912-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! فوت شدگان کی موبائل میں تصویر رکھنا اور اسے دیکھنا اور اس کو واٹس اپ کے اسٹیٹس پر لگانے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ بلا ضرورت شرعی جاندار کی تصویر بنانا٬ ناجائز اور حرام ہے٬ احادیث مبارکہ میں اس پر سخت وعیدیں آئی ہیں، البتہ بعض علماء کرام کے نزدیک ڈیجیٹل تصویر پر تصویر محرم (ناجائز تصویر) کے احکام لاگو نہیں ہوتے٬ جب تک اس میں کوئی اور غیر شرعی امر (مثلا غیر محرم کی تصویر بنانا وغیرہ) نہ پایا جائے، لہذا بعض علماء کرام کی اس رائے کے مطابق ڈیجیٹل تصویر موبائل میں رکھنا ناجائز تو نہیں ہوگا، البتہ چونکہ فوت شدگان کی تصویر رکھنا کوئی ضرورت کی چیز نہیں ہے، اس لئے حتی الامکان اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاري: (باب عذاب المصورین یوم القیامة، رقم الحدیث: 590، 880/2، ط: دار الفکر)
"عن عبد اللّٰہ ابن مسعود رضي اللّٰہ عنہ قال: سمعت النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول: إن أشد الناس عذابًا عند اللّٰہ یوم القیامۃ المصورون"

البحر الرائق: (باب ما یفسد الصلاۃ و ما یکرہ فیہا، 48/2، ط: زکریا)
"قال أصحابنا وغیرہم من العلماء: تصویر صور الحیوان حرامٌ شدید التحریم وہو من الکبائر؛ لأنہ متوعد علیہ بہٰذا الوعید الشدید المذکور في الأحادیث، یعني مثل ما في الصحیحین عنہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ’’أشد الناس عذابًا یوم القیامۃ المصورون، یقال لہم أحیوا ما خلقتم‘‘ … وسواء کان في ثوب أو بساطٍ أو درہم ودینارٍ وفلس وإنائٍ وحائطٍ وغیرہا، فینبغي أن یکون حرامًا لا مکروہًا إن ثبت الإجماع أو قطیعۃ الدلیل لتواترہ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 985 Nov 28, 2020
yaddasht wagaira kay tour par fout shudgaan ki tasweer mobile mai rakhne ka hukum, Order to keep the photo of the deceased in the mobile phone as a memory etc

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.