سوال:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میں نے اپنے گھر والوں کے کہنے پر اپنی کزن بہنوں کی شادی کے البم میں اپنی تصاویر بنوائی ہیں، اب مجھے اس بات کا خوف ہے کہ جب بھی کوئی نامحرم میری تصویر دیکھے گا تو کمجھے گناہ ہوگا۔
اگر میں اپنے کزنز سے تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے لیے کہوں تو مجھے یقین ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے، اللہ تعالیٰ سے سچی توبہ کرنے کے بعد میرے پاس کوئی راستہ نہیں بچتا۔ براہِ کرم جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں کہ مجھے اب کیا کرنا چاہیے، جبکہ میرے اختیار میں اس معاملے میں کچھ بھی نہیں ہے؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں آپ اپنے رشتہ داروں سے تصاویر نامحرموں سے محفوظ رکھنے اور انہیں حذف (delete) کرنے پر اصرار کریں، اور اگر آپ کے اصرار کرنے پر بھی وہ ایسا نہ کریں تو آپ اعتدال کے ساتھ اظہاری ناراضگی کریں، تاکہ وہ انہیں حذف کردیں، نیز آئندہ اس طرح تصاویر كشی سے اجتناب کریں، اور سابقہ پر استغفار کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
*صحيح مسلم: (1/ 69، رقم الحديث: 49، ط: دار إحياء التراث العربي)*
(49) ... فقال أبو سعيد: ... سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «من رأى منكم منكرا فليغيره بيده، فإن لم يستطع فبلسانه، ومن لم يستطع فبقلبه، وذلك أضعف الإيمان».
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی