resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: ٹی وی سیریز "ریچر(Reacher)" دیکھنے کا حکم

(68316-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اسلامی نقطۂ نظر سے ٹی وی سیریز ’’ریچر (Reacher)‘‘ دیکھنے کا کیا حکم ہے؟
میں یہ سیریز ہندی ڈبنگ میں دیکھتا ہوں، جہاں تک ممکن ہو نامناسب زبان سے اجتناب کرتا ہوں اور جنسی یا برہنہ مناظر کو مکمل طور پر چھوڑ دیتا ہوں۔ میں اسے جنسی مواد دیکھنے یا شہوت کی غرض سے نہیں دیکھتا۔ تاہم اس سیریز میں تشدد کے مناظر اور مکمل لباس میں غیر محرم خواتین بھی دکھائی جاتی ہیں۔
میری صورتِ حال میں اس سیریز کو دیکھنے کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ جائز (حلال) ہے، ناجائز (حرام) ہے یا کچھ شرائط کے ساتھ جائز ہے؟ نیز کیا نامناسب مناظر کو چھوڑ دینے سے حکم میں کوئی فرق پڑتا ہے؟

جواب: واضح رہے علماء کرام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جس طرح نامحرم خاتون کو براہِ راست دیکھنا اور موسیقی کا براہِ راست سننا ناجائز اور حرام ہے، اسی طرح ویڈیو میں بھی موسیقی سننا اور نامحرم اور دوسرے فحش مناظر دیکھنا ناجائز اور حرام ہیں۔
لہذا اگر مذکورہ ٹی وی سیریز "ریچر (Reacher)" خواتین کی برہنہ تصاویر، فحش مناظر اور دیگر ناجائز مواد پر مشتمل ہو تو اس لیے اس کو دیکھنا ناجائز اور حرام ہے، کچھ فحش مناظر کو درمیان سے چھوڑ دینے سے یہ حکم تبدیل نہیں ہوگا، بلکہ ایسا ممکن بھی نہیں ہے کہ بغیر دیکھے پتہ چل جائے کہ یہ منظر ناجائز ہے، اس کو نہیں دیکھنا، اسی طرح صرف نیت بدلنے سے بھی گناہ اور حرام کام کا حکم تبدیل نہیں ہوتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 5954، 75/4، ط: دار الکتب العلمیة)
حدثنا علي بن عبد الله، حدثنا سفيان، قال: سمعت عبد الرحمن بن القاسم، وما بالمدينة يومئذ أفضل منه، قال: سمعت أبي، قال: سمعت عائشة رضي الله عنها: قدم رسول الله ﷺ من سفر، وقد سترتُ بقرام لي على سهوة لي فيها تماثيل، فلما رآه رسول الله ﷺ هتكه وقال: «أشد الناس عذابا يوم القيامة الذين يضاهون بخلق الله» قالت: فجعلناه وسادة أو وسادتين.

رد المحتار: (647/1، ط: دار الفکر)
قال في البحر: وفي الخلاصة: وتكره التصاوير على الثوب صلى فيه أو لا، انتهى. وهذه الكراهة تحريمية. وظاهر كلام النووي في شرح مسلم: الإجماع على تحريم تصوير الحيوان، وقال: وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره، فصنعته حرام بكل حال؛ لأن فيه مضاهاةً لخلق الله تعالى، وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم وإناء وحائط وغيرها اه.

فقه البیوع: (325/1، ط: مكتبة دار العلوم كراتشي)‏
ولكن معظم استعمال التلفزيون في عصرنا في برامج لا يخلو من محظور شرعي، ‏و عامة المشترين يشترونه لهذه الأغراض المحظورة من مشاهدة الأفلام والبرامج ‏الممنوعة، و إن كان هناك من لا يقصد به ذلك‎.‎‏ فبما أن استعماله في مباح ‏ممكن، فلا نحكم بالكراهة التحريمية في بيعه مطلقا، إلا إذا تعين بيعه لمحظور، ‏ولكن نظرا إلى معظم استعماله لا يخلو من كراهة تنزيهية‎.‎‏ وعلى هذا، فينبغي ‏أن يتحوط المسلم في اتخاذ تجارته مهنة في الحالة الراهنة، إلا إذا هيأ الله سبحانه ‏جوا يتمحض أو يكثر فيه استعماله المباح، والله سبحانه و تعالى أعلم‎.‎

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things