سوال:
میری بیوی نفاس کی حالت میں ہے اور اس کی نفاس کی عادت انتالیس دن ہے، ابھی سات دن گزر چکے ہیں اور بتیس دن باقی ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ کیا میں نفاس کی حالت میں بیوی سے ہمبستری کرسکتا ہوں؟
جواب: اگر کوئی عورت نفاس کی حالت میں ہو تو شوہر کے لئے اس حالت میں اس سے ہمبستری کرنا حرام ہے، اس سے اجتناب کرنا لازم ہے، ورنہ سخت گناہ گار ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (197/1، ط: سعید)
ويمنع الحيض قربان زوجها ماتحت ازارها اما حرمة وطئها عليه فمجمع عليها ....ووطؤها في الفرج عالما بالحرمة عامدا مختارا كبيرة لا جاهلا ناسيا ولا مكرها فليس عليه الا التوبة والاستغفار.. ويستحب أن يتصدق بدينار او نصفه.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی