عنوان: پسند کی شادی کا وظیفہ(5922-No)

سوال: میں اپنی پسند کی شادی کرنا چاہتی ہوں، مجھے کوئی جائز وظیفہ بتا دیں، جس سے لڑکے اور لڑکی دونوں کے گھر والے مان جائیں اور اللہ کی غیبی مدد حاصل ہو جائے اور ہمارے رشتے کا وسیلہ بن جائے۔ شکریہ

جواب: پسند کی شادی کا مطلب اگر یہ ہے کہ آپ کسی مرد کو پسند کرتی ہیں، اور اس سے میل ملاقات کرتی ہیں تو ایسا کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، لیکن اگر ویسے ہی کوئی شخص پسند ہو، اور اس سے شادی کا ارادہ ہو، تو گھر والوں کو مناسب طریقے سے بتانے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا اور استخارہ کرتی رہیں، اور " یا وَدُودُ" کثرت سے پڑھیں، اور فرض نماز کے بعد درج ذیل دعا کا اہتمام کریں۔
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰـتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا. (الفرقان : 74 )

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النور، الایة: 31)

وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ .... لعلکم تفلحونo

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4917 Nov 30, 2020
pasand ki shadi ka wazifa , wazeefa / prayer for love Marriage

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.