سوال:
اگر کوئی شخص غلطی سے بیوی کی پیچھے کی راہ یعنی پاخانہ کے مقام میں ہمبستری کر بیٹھے تو کیا اس سے دونوں پر غسل واجب ہوگا، جبکہ انزال بھی نہ ہوا ہو؟
جواب: جس طرح شوہر کے عضو مخصوص کا سر یا اس کے برابر حصہ بیوی کی آگے کی راہ میں داخل ہوجائے تو اس سے دونوں پر غسل واجب ہوجاتا ہے، اسی طرح عضو مخصوص کا سر یا اس کے برابر حصہ بیوی کی پیچھے کی راہ (پائخانہ کے مقام)میں داخل ہوجانے سے بھی دونوں پر غسل واجب ہوجاتا ہے، چاہے انزال ہو یا نہ ہو، البتہ واضح رہے کہ بیوی کے ساتھ پیچھے کی راہ میں ہمبستری کرنا حرام ہے اور حدیث کی رو سے لعنت کا باعث ہے، لہذا اس سے بچنا ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (61/1، ط: دار الکتاب الاسلامی)
(قَوْلُهُ: وَتَوَارِي حَشَفَةٍ فِي قُبُلٍ أَوْ دُبُرٍ عَلَيْهِمَا) أَيْ وَفَرْضُ الْغُسْلِ عِنْدَ غَيْبُوبَةِ مَا فَوْقَ الْخِتَانِ، وَكَذَلِكَ غَيْبُوبَةُ مِقْدَارِ الْحَشَفَةِ مِنْ مَقْطُوعِهَا فِي قُبُلِ امْرَأَةٍ يُجَامَعُ مِثْلُهَا أَوْ دُبُرٍ عَلَى الْفَاعِلِ وَالْمَفْعُولِ بِهِ، وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی