سوال:
مفتی صاحب ! جب کسی شخص کو مصیبت میں دیکھیں تو کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟
جواب: جب کسی دوسرے کو مصیبت، پریشانی یا برے حال میں دیکھیں تو یہ دعا پڑھیں:
الحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا
ترجمہ:
تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں، جس نے مجھے اس مصیبت سے عافیت عطا فرمائی، جس میں تجھے مبتلا فرمایا، اور اس نے اپنی بہت سی مخلوقات پر مجھے فضیلت دی۔
(الجامع الترمذی، باب ما یقول اذا رای مبتلی،حدیث نمبر: 3431)
فضیلت: اس دعا کی فضیلت یہ ہے کہ اس دعا کے پڑھنے والے کو اس مصیبت/ پریشانی سے بچالیا جائے گا، جب تک وہ زندہ رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن الترمذی: (باب ما یقول اذا رای مبتلی، رقم الحدیث: 3431، ط: دار الحدیث)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ مَوْلَى آلِ الزُّبَيْرِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ رَأَى صَاحِبَ بَلَاءٍ، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا، إِلَّا عُوفِيَ مِنْ ذَلِكَ الْبَلَاءِ كَائِنًا مَا كَانَ مَا عَاشَ.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی