سوال:
اگر میاں بیوی سے فون پر گفتگو میں پیار کی باتیں کرتے ہوئے مذی نکل جائے تو کیا دونوں پر غسل واجب ہوگا یا صرف صفائی کرکے وضو کرلینا کافی ہے؟
جواب: بیوی سے پیار محبت کی باتیں کرنے کی وجہ سے مذی (پتلا پانی) نکلنے کی صورت میں غسل واجب نہیں ہوتا ہے، البتہ وضو ٹوٹ جاتا ہے، لہذا اس صورت میں پاک ہونے کے لیے جسم اور کپڑے کے ناپاک حصے کو دھولیا جائے اور وضو کر لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الهداية: (20/1، ط: دار احیاء التراث العربی)
قال: "ولیس فی المذي و الودی غسل و فیھما الوضوء.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی