سوال:
مفتی صاحب ! اگر کوئی گھبراہٹ یا ڈر ہو تو اس موقع پر کون سی دعا پڑھیں؟
جواب: گھبراہٹ یا ڈر کے موقع پر یہ دعا پڑھیں:
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ غَضَبِهِ، وَشَرِّ عِبَادِهِ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ
ترجمہ:
میں اللہ کے کامل کلمات کے ذریعے اس کے غضب اور اس کے بندوں کے شر سے اور شیاطین کے وسوسوں سے اور ان (شیاطین) کے میرے پاس آنے سے (اللہ کی )پناہ چاہتا ہوں۔
(سنن لابی داؤد، باب کیف الرقی؟، حدیث نمبر: 3893)
فضیلت: حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اپنے سمجھدار بچوں کو یہ دعا سکھاتے تھے، اور جو بچے سمجھدار نہیں ہوتے تھے تو اس دعا کو لکھ کر ان کے گلے میں ڈال دیتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (باب کیف الرقی، رقم الحدیث: 3893، ط: دار ابن حزم)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعَلِّمُهُمْ مِنَ الْفَزَعِ كَلِمَاتٍ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ غَضَبِهِ وَشَرِّ عِبَادِهِ وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرٍو يُعَلِّمُهُنَّ مَنْ عَقَلَ مِنْ بَنِيهِ وَمَنْ لَمْ يَعْقِلْ كَتَبَهُ فَأَعْلَقَهُ عَلَيْهِ.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی