سوال:
مفتی صاحب! میں نے کئی جگہ عورت کا فرج داخل اور فرج خارج کا لفظ پڑھا ہے، براہِ مہربانی اس کی وضاحت فرمادیں کہ فرج داخل اور فرج خارج کسے کہتے ہیں اور کیا غسل کے دوران ان تک پانی پہنچانا ضروری ہے؟
جواب: عورت کی شرمگاہ میں ایک اندرونی حصہ ہوتا ہے، جو پتنگ کی مانند لمبی شکل کا ہوتا ہے، اس کے بعد کچھ گہرائی میں جاکر گول سوراخ ہوتا ہے، اس گول سوراخ کے اندر کے حصے کو "فرج داخل" اور باہر کے حصے کو "فرج خارج" کہتے ہیں۔ عورت کے لئے غسل کے دوران فرج خارج یعنی گول سوراخ تک کے حصے کو دھونا فرض ہے، ورنہ غسل صحیح نہیں ہوگا، البتہ فرج داخل یعنی گول سوراخ کے اندر تک پانی پہنچانا ضروری نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (49/1، ط: دار الکتاب الاسلامی)
وتغسل فرجها الخارج وجوبا في الغسل۔۔۔۔۔ولا تدخل أصابعها في قبلها وبه يفتى
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی